15 جنوری، 2024، 11:30 PM

غزہ، عالمی ادارہ صحت نے انسانی المیے سے خبردار کیا

غزہ، عالمی ادارہ صحت نے انسانی المیے سے خبردار کیا

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی تشویشناک صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس پٹی میں پائے جانے والے غذائی بحران اور شدید بھوک کی نشاندہی کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے: غزہ کے 15 فیصد باشندے تباہ کن صورتحال سے دوچار ہیں اور شدید بھوک کا شکار ہیں جب کہ ایک ملین بے گھر افراد ہیں اور 50 ہزار حاملہ خواتین کی صورتحال قابل رحم ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا کہ ہم غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے پرعزم ہیں۔ لیکن غزہ میں طبی مراکز اور ڈاکٹروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ہیڈ کوارٹرز پر حملے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں طبی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں 7 اکتوبر کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 24 ہزار 100 اور زخمیوں کی تعداد 60 ہزار 834 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 132 افراد شہید ہوئے۔

News ID 1921292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha